اشتہار

دمشق: شام کے شہر حلب پر فضائی حملہ، پندرہ افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

دمشق : شامی شہرحلب پرفضائی حملے میں کم از کم پندرہ افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے، حملے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں.

تفصیلات کے مطابق شام کے شہر حلب پر فضائی کاروائی کے دوران ایک بم مشرقی ضلع میں واقع اسپتال کے قریب گرا، جس کی زد میں آکر پندرہ افراد جان کی بازی ہار گئے.

حلب پر فضائی حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، ابھی تک یہ واض نہیں ہوسکا کہ فضائی حملہ کس جانب سے کیاگیا.

- Advertisement -

حکومتی افواج شہرپردوبارہ قبضے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،دوسری جانب شام کاصنعتی اورتجارتی مرکزرہنےوالاشہر حلب دوہزاربارہ سےحکومت اورحزب اختلاف کے گروہوں میں بٹاہواہے.

*دمشق:شامی شہرحلب میں جنگی طیاروں کی بمباری،20افرادجاں بحق

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شام میں روس کے تعاون سے حکومتی افواج نے حلب کے اطراف میں شدید بمباری کی تھی،بمباری کی زد میں درجنوں شہری جان کی بازی ہار گئے تھے.

واضح رہے کہ شام کے شہر حلب میں فضائی حملوں میں گذشتہ ایک ہفتے میں مرنے والوں کی تعداد دوسو سے تجاوز کرگئی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں