اشتہار

چین نے بھارت کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی مخالفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین نے نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں بھارتی شمولیت کی بھی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیوکلئرسپلائرگروپ میں بھارت کی رکنیت کے خلاف بھی چین ڈٹ گیا ، چین کا کہنا ہے کہ رکنیت کے لئے بھارت کو این پی ٹی پردستخط کرنا ہوں گے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے کے باوجود بھارت کو این ایس جی کی رکنیت دینے سے جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور یہ اقدام پاکستان کو اشتعال دلانے کے مترادف ہوگا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا تھا کہ امریکا، ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کرے گا۔

بھارت نے اس سال نیؤ کلر سپلائر گروپ کی رکنیت کیلئے درخواست دائر کروائی تھی ، جس پر یورپ کے دو اہم ممالک آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر کئی ملکوں نے بھارتی کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنانے کی مخالفت کردی ، جبکہ اس سال پاکستان نے بھی رکنیت کیلئے درخواست دی ہوئی ہے۔

اس سے قبل بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر چینی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، چین کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ نوشکی ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری کے کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کی ہے، چار رکنی افغان مصالحتی کمیٹی مفاہمتی عمل کو ہموار کرنے کیلئے قائم کی گئی تھی۔ تمام فریقین کو افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کودہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا احساس کرنا چاہئیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں