جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

شجاع آباد : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کے اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شجاع آباد : نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کے اہل خانہ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے میاں بیوی اور 2 بچوں سمیت 4 افراد بری طرح جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں اہل خانہ کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا، نواحی علاقہ مرالی وین میں شاہد اور اسکی بیوی اقرا گھر میں سو رہے تھے کہ 2 نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیزاب پھینک دیا، جس سے شاہد اسکی بیوی اقرا اور انکے دو بچے 2سالہ علشبہ اور 1سالہ ذہرا بری طرح جھلس گئے۔

متاثرہ افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شجاع آباد میں طبی امداد دی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق بیس سالہ اقرا کا جسم ستر فیصد تک متاثر ہوا، حالت تشویشناک ہونے پر اسے ملتان نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تھانہ سٹی پولیس شجاع آباد نے تحقیقات شروع کر دی ہے، ذرائع کے مطابق تاحال کوئی کروائی عمل میں نہ لائی گئی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں