منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سانگھڑ،پولیس موبائل کھائی میں گرنے سے سات پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سانگھڑ: سانگھڑ میں آج پولیس موبائل کھائی میں گرنے سے سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نیاآبادتھانے کی پولیس موبائل ھیڈ جمڑاؤ کی جانب معمول کی گشت پر جارہی تھی کہ ناہموار سڑک ہونے کے باعث پولیس موبائل کا اگلا ٹائر پھٹ گیا،جس کے باعث پولیس موبائل الٹ گئی اور کھائی میں جا گری۔

پولیس موبائل کھائی میں گرنے سے پولیس موبائل میں سوار 7 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں،جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی سول ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سول ہسپتال میں منتقل کیے گئے زخمی پولیس اہلکاروں میں علی بخش,آچر,عبدالغنی.الیاس.الله رکھیو شامل ہیں،زخمی ہونے والے تمام اہلکار پولیس موبائل میں ہیڈ جمڑاؤ گشت کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں ایک کھائی میں پولیس موبائل گرنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

سول ہسپتال سانگھڑ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج سات پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے، جو پولیس موبائل الٹنے سے زخمی ہو گئے تھے،پولیس اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،زخمی ہونے والے سات پولیس اہلکاروں میں سے چھ کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں