جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ذائقہ دار فروٹ کیک گھر پر بنائیں

اشتہار

حیرت انگیز

سالگرہ کا موقع ہو تو کیک لازمی ہے۔ پہلی بار کسی کے گھر جانا ہو تو کیک لے کر جانا ایک اچھی روایت ہے۔ بعض خاص مہمانوں کے گھر آنے پر بھی کیک سرو کیا جاتا ہے۔

بازار میں ملنے والے قیمت میں خاصے مہنگے ہوتے ہیں ساتھ میں ان پر کریم اور دیگر اشیا وزن میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔ اسی لیے ہم آج آپ کو گھر پر ہی فروٹ کیک بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جسے بنا کر آپ خوب داد وصول کر سکیں گی۔

- Advertisement -

اجزا

میدہ: 50 گرام

سوجی: 50 گرام

گھی یا مکھن: 50 ملی لیٹر

چینی: 50 گرام

انڈے: 6 عدد

بیکنگ پاؤڈر: چائے والا ایک چمچ

کشمش: 15 گرام

بادام کی گری: 15 گرام

پستہ: 5 گرام

بیکنگ کاغذ موٹا: حسب ضرورت


ترکیب

انڈوں کی زردی اور سفیدی کو الگ الگ برتنوں میں ڈال کر کانٹے سے اتنا پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے۔

چینی کو باریک پیس کر چھان لیں۔

گھی یا مکھن اور چینی کو ملا کر اتنا پھینٹیں کہ دونوں یک جان ہو جائیں۔

میدے میں بیکنگ پاؤڈر ملا کر چھلنی میں چھان لیجیے اور اسے چینی اور گھی یا مکھن والے مرکب میں ڈال دیں۔

اب اس میں انڈوں کی زردی بھی ڈال دیجیے اور پھینٹ کر یک جان کرنے کے بعد انڈوں کی سفیدی بھی ملا لیں۔

کشمش، بادام اور پستہ بھی باریک کاٹ کر ڈال دیں۔

اب ایک کھلے منہ کے پتیلے میں بیکنگ والا کاغذ بچھا کر اس پر گھی یا مکھن لگانے کے بعد تیار شدہ آمیزہ اس کا غذ پر ڈال دیں۔

پتیلے کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر رکھ کر ہلکی آنچ پر پکایئے اور آگ کے کچھ کوئلے پتیلے کے ڈھکنے پر بھی رکھ دیں۔

آدھے گھنٹے بعد سلائی یا تنکا کیک میں چبھو کر دیکھیے۔ اگر کوئی چیز سلائی یا تنکے کے ساتھ نہ لگے تو سمجھ لیں کہ کیک تیار ہے اور اسے اتار لیں۔

اگر سلائی یا تنکے کے ساتھ کچھ لگ جائے تو پانچ منٹ اور کیک کو پکائیں اور پانچ منٹ بعد اتار لیں۔

پتیلے کی بجائے فروٹ کیک کے آمیزے کو ایک پونڈ کے سانچے میں رکھ کر اوون، تنور یا بھٹی میں بھی پکایا جا سکتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں