تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پاکستان اورافغانستان نے طورخم سرحد پرجنگ بندی کا اعلان کردیا

طورخم : چار روز تک طورخم بارڈر پر افغان سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کو بریک لگ گیا، پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی اور افغان سفیر کے عسکری اور سفارتی حکام سے رابطوں کے بعد سیز فائر ہوگیا، افغان سیکیورٹی فورسز نے سفید جھنڈے لہرادیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورافغانستان نے خیبرایجنسی میں طورخم سرحد پرجنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے طورخم پر سفید جھنڈے لہرا کر پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

افغانستان نے طور خم کے مقام پر پاک افغان سرحد پرگیٹ تعمیرکرنے میں رکاوٹ نہ ڈالنے پربھی اتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل افغان سیکیورٹی فورسز نے طورخم بارڈر پر جنگ کا سماں پیدا کیا۔

پاکستانی حدود میں گیٹ کی تعمیر پر فائر کھول دیا، تین روز تک بارڈر پر کشیدگی رہی، اس دوران پاک فوج کے میجر علی جواد شہید اور متعدد سیکیورٹی اہلکار اور شہری زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج نےبھی بھرپور جواب دیا۔ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز اور حکومت کو ہوش آگیا۔ افغان سفیر کے ذریعے عسکری حکام اور دفتر خارجہ سے رابطے کئے گئے۔

افغان سفیر کی عسکری حکام اور دفتر خارجہ کے حکام سے رابطوں میں کشیدگی کی صورت حال کو کنٹرول کرنے اور بات چیت سے معاملات طے کرنے پر اتفاق ہوا،

افغان سیکیورٹی فورسز نے سفید جھنڈے لہرادیئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغانی حکام نے پاکستان کو طورخم پر گیٹ کی تعمیر میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -