اشتہار

لاپتہ مصری طیارے کا ملبہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصری ایئر لائن کا گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ بحیرہ روم سے مل گیا۔ یہ طیارہ 19 مئی کو پیرس سے قاہرہ آتے ہوئے بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت 66 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حکام کے مطابق جہاز کے ملبہ کے اہم حصوں کو تلاش کیا جاچکا ہے۔ مصر کی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ گہرے سمندر میں تلاش میں مصروف بحری جہاز نے مسافر طیارے کے ملبہ کی ایک تصویر بھی بھجوائی ہے۔

مصری ایئر لائن کا لاپتہ طیارہ ممکنہ طور پر سمندر میں گر کر تباہ *

ایجنسی کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں تلاش کرنے والی ٹیم نے بلیک باکس کا پہلا سگنل ملنے اور فلائٹ ریکارڈر کا پتہ چلنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ماہرین کو خدشہ تھا کہ حادثے کا شکار طیارے کے ریکاڈر کے سگنلز 24 جون تک ختم ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

لاپتہ مصری طیارے کے بلیک باکس کے سگنل موصول *

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق طیارے میں 15 فرانسیسی، 30 مصری، ایک برطانوی، 2 عراقی، ایک کویتی، ایک سعودی، ایک سوڈانی، ایک چاڈ کا شہری، ایک پرتگالی، ایک بیلجیئن، ایک الجیرین اور ایک کینیڈین شہری سوار تھے۔

حادثے کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے مصر، یونان، فرانس، امریکا اور دیگر ممالک کے بحری جہاز اور طیارے ملبہ کی تلاش میں مصروف تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں