ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس کارروائی 5 خطرناک ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عوامی کالونی پولیس نے کارروئی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے، دونوں ملزمان پوليس کے سب انسپکٹر کے بیٹے کے قتل ميں ملوث ہيں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس مختلف کارروئیوں میں 5 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے،ملزمان قتل، اغواء اور ڈکیتیوں کی کئی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

ايس ايس پی کورنگي تنوير اوڈھو کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے دو نہایت مطلوب ملزمان خالد عرف سعید اور رازق کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے 28 مئی کو سب انسپکٹر کے بيٹے شعيب کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے،اور مزید انکشافات کے امکانات ہیں۔

دوسری جانب ايس ايس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ایس آئی یو نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر ليا ہے، ملزمان ظفر اورگل خان سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر ليا گيا، ملزم ظفرقتل کے مقدمے میں مفرور اوراغوابرائے تاوان میں اشتہاری ہے، فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان سرجانی،منگھوپیر اورماڑی پورمیں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرتے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں