جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

گلو بٹ کا بھائی بلو بٹ عوامی تحریک کے دھرنے میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ماڈل ٹاؤن آپریشن میں فرنٹ مین کا کردار ادا کرنے والے گلو بٹ کا بھائی بلو بٹ پاکستان عوامی تحریک کے جلسہ گاہ پہنچ گیا اور سب کو حیران و پریشان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جلسہ گاہ میں گلوبٹ کے بھائی بلو بٹ نے انٹری دے دی، دو سال قبل سترہ جون دوہزار چودہ کو ماڈل ٹاؤن آپریشن میں گلو بٹ نے منہاج القرآن سیکریٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں کھڑی گاڑیوں کا بھرکس نکالا تھا۔


NEWS@6 – 17th June 2016 by arynews

آج سترہ جون دوہزار سولہ کو اس کا بھائی بلو بٹ زخموں پر مرہم رکھنے عوامی تحریک کے دھرنے میں مال روڈ پر پہنچ گیا، بلو بٹ کی جلسہ گاہ آمد پرعوامی تحریک کے کارکن پھٹ پڑے اور اسے دھرنے کے پنڈال سے نکل جانے کو کہا۔

مشتعل کارکنان کا کہنا تھا کہ یہ شہبازشریف کا آدمی ہے، ہمدردیاں سمیٹنےآیاہے، اس موقع پر بلو بٹ نے کہا کہ وہ طاہر القادری کے شہر اعتکاف میں بیٹھتا ہے ان کی تقلید میں نماز پڑھتا رہا ہے اور ان سے عقیدت بھی رکھتا ہے۔

تاہم عوامی تحریک کے کارکنان اشتعال میں آ گئے جس پر بلو بٹ کو پنڈال سے واپس جانا پڑا۔

یاد رہے کہ ماڈل ٹاؤن آپریشن کےدوران گلو بٹ نے علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے تھے اور اب وہ جیل میں سزا کاٹ رہا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں