اشتہار

سلواکیہ میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں، رابرٹ فیکو

اشتہار

حیرت انگیز

سلواکیہ: سلواکیہ کے وزیراعظم نے یورپی یونین کی صدارت ملنے سے پہلے مسلمانوں اور اسلام کے بارے میں زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔

زرائع ابلاغ کے مطابق رابرٹ فیکو کا گزشتہ ماہ ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ سلواکیہ میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں، امریکا اور دوسرے مغربی ممالک کی طرح مسلمان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں جگہ دینا ان کی مجبوری نہیں۔

یکم جولائی سے سلواکیا کو یورپی یونین کی صدارت ملنے والی ہے اور یہ اہم ترین ذمہ داری ملنے سے پہلے اس ملک کے وزیراعظم رابرٹ فیکو نے اعلان کیا کہ ہم اپنے ملک میں ایک بھی مسلمان کو برداشت نہیں کرسکتے، مسلمانوں کی یورپ میں آمد اس خطے کے لئے نقصان دہ ہے لہٰذا مسلمانوں کے لئے ان کے ہاں کوئی گنجائش نہیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی فیکو کا کہنا تھا کہ سلواکیہ ایک عیسائی ملک ہے ،میں یہاں ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو نہیں دیکھنا چاہتا، ہم اپنے ملک کی روایات کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے، میں کوئی ایسا فیصلہ نہیں کروں گا، جس سے سلواکیہ میں ایک متحد اسلامی معاشرہ وجود میں آئے۔

واضح رہے کہ سلواکیہ جو یورپی یونین کی سربراہی سنبھال رہا ہے اور اس مؤقف پر مسلم مہاجروں کے لیے سخت پالیسی کی پیشنگوئی کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں