جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

امجد صابری کی نماز جنازہ کا وقت اور جگہ تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف قوال امجد صابری کی نمازِ جنازہ کا وقت اور جگہ تبدیل کر دیا گیا ہے، نمازِ جنازہ دوپہر ایک بجے لیاقت آباد نمبر 4 میں ارم بیکری کے سامنے ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق معروف قوال امجد صابری کے اہل خانہ کے مطابق نمازجنازہ کی جگہ تنگی کے باعث لیاقت آباد چار کے مین روڈ پر منتقل کردی گئی ہے ،نماز جنازہ دوپہر ایک بجے ادا کی جائیگی اور تدفین پاپوش نگر قبرستان میں ہوگی۔ درگاہ بابا فرید کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

دوسری جانب گھر پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے جبکہ امجد صابری کے بڑے بھائی ثروت صابری بھی لندن سے گھر پر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز کراچی کے علاقے علاقےلیاقت آبادنمبردس میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے امجد صابری کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا تھا، ونڈ اسکرین کو چیرتی چارسے چھ گولیاں امجد صابری کے جسم میں پیوست ہوگئیں۔

معروف قوال امجد صابری کو بھائی اورڈرائیور کے ہمراہ کریم آباد سے لیاقت آباد کی طرف جاتے ہوئے قتل کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں