تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

امریکا کا بھی امجد صابری کے قتل پر اظہارِِ افسوس

واشنگٹن : معروف قوال امجد صابری کے قتل پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں افسوس و مذمت کا اظہار کیا جارہاہے، امریکا نے بھی امجد صابری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے امجد صابری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا، انکا کہنا تھا کہ امجدصابری کا قتل مذہبی آزادی کے تقاضوں کیخلاف ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ قتل کے واقعے پر امریکہ کی ہمدردیاں امجدصابری کے خاندان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر دس پر موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے امجد صابری کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا تھا، امجد صابری کو چھ گولیاں لگی تھیں۔

Comments

- Advertisement -