پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

لاہور: ریلوے کی اراضی پر قائم گالف کلب کو سیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ریلوے کی اراضی پر قائم گالف کلب کو سیل کردیا گیا، ریلوے پولیس نے عملے اور ممبران کو باہر نکال کر کلب کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے کینال روڈ پر واقع نجی گالف کلب کوسیل کردیا، کلب کے عملے اور مہمانوں کو باہرنکال دیا گیا جبکہ پولیس کے ناروا سلوک پر ملازمین حکومت پنجاب پرپھٹ پڑے۔

گالف کلب کو سیل کرنے کیخلاف ملازمین اور ممبران احتجاج پراتر آے۔

گالف کلب ریلوے کی اراضی پر قائم ہے، ریلوے اور گالف کلب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ادارے ریڈیمکو کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر کئی بار نوٹس بھجوائے گئے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ کارروائی قانون کے مطابق کی گئی ہے، گالف کلب کے اندر اور باہر ریلوے حکام اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں