پشاور: عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبرپ ختونخوا حکومت مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے لیے کوشاں ہے،وزیر اعظم کوملک میں رکھناہےتو لندن جیسے بڑےشاپنگ مال بنائے جائیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کو ملک میں رکھنے کا فارمولہ بتادیا، عمران خان نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں پرطنزیہ اندازا ختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کوملک میں رکھناہےتو لندن جیسے بڑےشاپنگ مال بنائے جائیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے دارالعلوم حقانیہ مدرستے کو امداد دینے کے حکومتی اقدام کادفاع کیا،انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والوں کو سمجھنا چاہیئے، مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید سے متعلق پوچھ گئے سوال پرکپتان کا کہنا تھا کہ درباری نہیں کسی عقل مند شخص کےبارے میں پوچھا کریں۔
کراچی میں امن کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کراچی پولیس میں جب تک اصلاحات نہیں ہوں گی شہر میں امن قائم نہیں ہوگا، سندھ پولیس کو غیر قانونی بھرتیوں تباہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم نواز شریف نے اوپن ہارٹ سرجری کے بعد لندن کے مہنگے ترین شاپنگ مال سے خریداری کی ہے۔