اشتہار

ملائیشیا: ماں نے بچے کو شعلوں میں لپٹی گاڑی سے باہر نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے والی خاتون کے بچے نے کار میں لائٹر جلا دیا جس سے کار میں آگ بھڑک اُٹھی، ماں نے بہ مشکل بچے کو بچالیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیاءکے قصبے کوالا کرائی میں ایک خاتون اپنے 7سالہ بچے سیف الدین اسماعیل کے ہمراہ پٹرول پمپ پر گاڑی میں پٹرول بھروانے گئی، پٹرول پمپ میں پٹرول بھرواتے وقت گاڑی میں موجود بچہ لائٹر سے کھیل رہا تھا،لائٹر سے کھیلنے کے دوران بچے سے غلطی سے لائٹر کا بٹن دب گیا جس سے گاڑی کے اندر خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

گاڑی میں آگ کے بھڑکتے شعلے دیکھ کر مقاں بے تاب ہو گئی، ماں نے بچے کو باہر نکالنے کے لیے گاڑی کے دروازے کی طرف لپکی مگر تیز آگ کے باعث بچے کو اس دروازے سے نکالنا ممکن نہ تھا۔ وہ دوڑ کر دوسرے دروازے پر گئی اور بچے کو باہر نکال لیا۔

- Advertisement -

پٹرول پمپ کے عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی گاڑی میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور ماں و بیٹے کو اسپتال پہنچایا، دونوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اسپتال میں ماہر معالج نے اُن کا طبی معائنہ کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی،ڈاکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے کاچہرہ اور 15فیصد جسم بری طرح جھلس چکا ہے،ماں کی ہوشیاری نے بچے کی جان بچالی،اس دوران ماں بھی معمولی زخمی ہو گئی تھی جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں