کراچی : صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ رات گئے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹر ز کا دورہ کیااور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا.
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے رات گئے ا چانک شہر کی مختلف مارکیٹوں،عید بازاروں اور شاپنگ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.
صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے دورے کے موقع پر بازاروں اور تجارتی مراکزپر سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دکانداروں اور مارکیٹوں کی انجمنوں کے عہدیداروں سے ان کے مسائل پر بھی بات چیت کی.
بعد ازاں صوبائی وزیرداخلہ صدر کے علاقے میں واقع بوہری جماعت خانے بھی گئےاورانتظامیہ سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی اقدامات اور شہر کی صور ت حال پر بھی بات چیت کی.