اشتہار

پنجاب پولیس کی عمران خان کی ہمشیرہ سے مبینہ تلخ کلامی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹرعظمیٰ سے وی آئی پی پروٹوکول پر مامور پولیس اہلکاروں نے مبینہ تلخ کلامی اور بدتمیزی، تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرمناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’وہ اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں لاہور گلبرگ 2 سے گزر رہیں تھیں تو ایک وی آئی پی پروٹوکول پر مامور پولیس موبائل نے انہیں رکُنے کا اشارہ کیا, جیسے ہی انہوں نے گاڑی روکی تو پیچھے سے آنے والی دوسری پولیس موبائل نے اِن کی گاڑی کو ٹکر ماری اور مسلح اہلکار اُس میں سے اتر کر بدتمیزی کرنے لگا‘‘۔

ڈاکٹر عظمی نے بتایا کہ ’’مسلح افراد کو میں نے اپنی شناخت ظاہر کی تو انہوں نے بدتمیزی شروع کردی، واقعے کے وقت میرے ہمراہ بچے بھی موجود تھے جو اُن کی چیخ پکار کی وجہ سے بُری طرح سہم گیے ہیں‘‘۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق نے اس واقعے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’لاہور کی پولیس نے عمران خان کی بہن کو ہراساں کیا ہے، باوقار خاتون سےپنجاب پولیس کی بدتمیزی افسوسناک ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’پنجاب پولیس صرف حکمرانوں کے مفادات کی فورس بن چکی ہے، کسی بھی معاشرے میں ادارے عوام کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں رکھتے جیسا پاکستان میں کیا جاتا ہے‘‘۔

نعیم الحق نے مسلم لیگ کے طرز حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز کو کس حیثیت سے سیکورٹی دی گئی ہے ؟ حکمرانوں کے ہاتھوں عوام کی تذلیل کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، حکمرانوں کا عوام کے ساتھ اس طرح کا رویہ یہ بات ثابت کرتا ہے کہ ان کا یومِ حساب جلد آنے والا ہے‘‘۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کریں گے ، جبکہ  پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس  تمام تر واقعے سے اظہار لاتعلقی ظاہر  کر دیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں