اشتہار

اے آروائی نیوز – پاکستان میں سوشل میڈیا پرپسند کیا جانے والا سب سے بڑا چینل بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک پر پاکستان کا سب سے مقبول نیوز چینل کون سا ہے، جی ہاں آپ کا سب سے پسندیدہ چینل آروائی نیوز اس وقت فیس بک پرسب سےزیادہ فالو کیا جانے والا پاکستانی نیوز چینل بن گیا ہے۔

اے آروائی نیوز کے فیس بک پر فالورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوچکی ہے اوراب تک پاکستان کے کسی نیوز چینل کو یہ اعزاز حاصل نہیں ہے۔

فیس بک پر صارفین اے آروائی نیوز کی برق رفتار اپڈیٹس کو بے پناہ پسند کرتے ہیں اور کسی بھی معاملے کی تازہ ترین اپڈیٹ حاصل کرنے کے لئے سوشل میڈیا ناظرین اے آروائی نیوز کے فیس بک اور ٹویٹر کا رخ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

اے آروائی نیوز کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم عوام تک خبروں کی رسائی کو آسان اور فی الفوربنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور یہی کاوش ناظرین کے ہم پر بھروسے کا سبب ہے۔

ناظرین کی سہولت کے لیے اے آروائی نیوز اپنی ویب سائٹ، موبائل ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے ڈیجیٹل ناظرین تک کسی بھی ملکی یا غیرملکی واقعے کی فی الفوراپڈیٹ کو یقینی بناتا ہے۔

ہم اپنے ان ایک کروڑ ناظرین کے تہہ دل سے مشکور ہیں جو کہ ہمارے سوشل میڈیا پیجز لائیک کرکے اے آروائی ڈیجیٹل فیملی کا حصہ بن چکے ہیں۔ ہم اپنی اس کامیابی کو اپنے ناظرین کے نام کرتے ہیں جن کی پذیرائی ہی ہماری حوصلہ افزائی ہے۔

13529032_1374112989282995_4814481043615151271_n

اگر آپ کو اے آروائی نیوز کی خبریں پڑھنا پسند ہے تواردو کے فیس بک پیج کو لائیک کرنے اور ٹویٹر پر ہمیں فالو کرنے کے لئے کلک کریں

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں