جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

جبری زکوۃ فطرہ وصولی کے خلاف کافی حد تک قابو پالیا، ترجمان رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے غیر قانونی اور جبری زکٰوۃ فطرہ اور چندوں کی وصولی کے خلاف کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ دہشت گرد تنظیمیں اور عسکری ونگ رکھنے والی سیاسی جماعتیں اب بھی زکوۃ، فطرہ اور فلاحی کاموں کے نام پر بھتہ وصول کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ایسے تمام عناصر کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ جبرو دھونس اور زبردستی چندہ وصول کرنے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ عوام جبری فطرہ اور زكوٰۃ وصولی یا كسی بھی علاقے میں بھتہ پرچیوں سے متعلق اطلاع فوری طور پر مددگار 15كے مراكز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی ایس آئی یوكے دفاتر سمیت زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز یا قریبی تھانہ جات كو دیں۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والوں كا نام صیغہ راز میں ركھا جائے گا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں