اشتہار

واشنگٹن : ایف بی آئی کی ہیلری کلنٹن سے ای میلز کے بارے میں پوچھ گچھ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اورسابق سکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی ذاتی ای میلز کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی.

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار سے ان کے دور کے بارے میں سوالات کیے جب وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے فائز تھیں.

ہیلری کنٹن کے ترجمان کےمطابق سابق سیکریٹری خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نے رضاکارانہ طور پر ایف بی آئی کو انٹرویو دیا.

- Advertisement -

یاد رہےایف بی آئی ہیلری کلنٹن اور اُن کے ساتھیوں سے سیکریٹری خارجہ کے دور میں ذاتی ای میل ایڈریس کے ذریعے حساس معلومات کے تبادلے کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے.

ہیلری کلنٹن کے مطابق انہوں نے حساس معلومات کے لیے ذاتی ای میلز استعمال نہیں کیا،انہوں نے ذاتی ای میل ایڈریس کا استعمال اپنی سہولت کے لیے کیا کیونکہ مختلف ٹیلی فونز اور ٹیبلٹ کے بجائے بلیک بیری کا استعمال زیادہ آسان تھا.

یاد رہے کہ امریکی محکمۂ خارجہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ہیلری کلنٹن سمیت دوسرے سیکریٹری خارجہ پر ای میلز کی سکیورٹی کے ناقص نظام کا الزام عائد کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ ہیلری کلنٹن امریکہ میں صدارتی دوڑ میں ڈیموکریٹک جماعت کی ممکنہ اُمیدوار ہیں اور صدارتی اُمیدوار کے لیے اُن کی باقاعدہ نامزدگی کا اعلان جولائی کے آخر میں ہوگا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں