اشتہار

نوازمودی دوستی نے کشمیرکازکو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں جاری فسادات اور بھارتی مظالم پر نواز شریف کی خاموشی پر کڑی تنقیدکی ہے۔ ان کہا کہنا ہے کہ نوازمودی دوستی نے کشمیر کازکو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر میں جاری ظلم و بر بریت اور ان مظالم پر نواز شریف کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حریت رہنما برہان وانی کے قتل کے خلاف مظاہروں پر قابض بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں مظاہرین شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔

- Advertisement -

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرفیو کے نفاذ کے بعد گزشتہ 30 گھنٹوں کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے 50بے گناہ مظاہرین قتل جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی اور مودی کی دوستی کی خاطر نواز شریف کشمیر میں جاری ظلم و تشدد پر خاموش ہیں۔ نواز مودی دوستی نے کشمیر کاز اور اْسکے نتائج کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز مودی دوستی نے کشمیر کاز اور اْسکے نتائج کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، نواز شریف اپنی مودی دوستی اور کشمیر دشمن روئیے کو ترک کرتے ہوئے بھارتی حکومت کو کشمیر میں قتلِ عام روکنے کے لئے سخت ردِعمل دیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عالمی برادی کو چاہئے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی جقوق کی کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں حویلی سے پی پی پی کے نامزد امیدوار فیصل راٹھور کے خلاف قتل کی ایف آئی آر کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل راٹھور اس حادثے کی جگہ سے کافی دور انتخابات کی تیاریوں میں مصروف تھے، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کاوطیرہ رہا ہے کہ وہ انتخابات سے پہلے امیدوار کو ڈرانے کے لئے اس طرح کے حربوں کا استعال کرتی ہے ہراساں کرنے کے ن لیگ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم بخوبی واقف ہیں اور اسکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پر امن کشمیریوں کے خلاف غیر آئینی اقدامات سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ مودی اور نواز نے کشمیریوں کو نشانہ بنانے کے لئے ایک جیسی حکمتِ عملی اپنائی ہوئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریگی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں