جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پرویز خٹک کی ایدھی کی قبرپرحاضری اورامجد صابری کے اہلخانہ سے تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کراچی میں عبدالستار ایدھی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مقتول امجد صابری کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے اپنے وفد کے ہمراہ ایدھی ویلج جاکر عبدالستار ایدھی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Khattak-New1

اس موقع پراسپیکر کے پی اسمبلی اسد قیصر،مشیراطلاعات مشتاق غنی، حلیم عادل شیخ، کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عارف علوی اورخرم شیرزمان بھی موجود تھے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان تھے اور انہوں نے آج تک ان جیسا حلیم اور شفیق انسان نہیں دیکھا ۔ انہوں نے جو دنیا کو کر دکھایا وہ کسی او ر کے بس کی بات نہیں، اس ایک آدمی نے پورے پاکستان کی خدمت کی اورا یسی مثال قائم کی جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ وہ ہمارے رول ماڈ ل تھے۔

Khattak-New2

عمران خان کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اچانک لندن جانا پڑا جس وجہ سے وہ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے نہیں آسکے اورا نہوں نے ہمیں ہدایت کی تھی کہ ہم جا کر عبدالستار ایدھی کے اہل خانہ سے تعزیت کریں۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ کےپی کے پرویزخٹک نے مقتول امجد صابری کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی، پرویزخٹک نے امجد صابری کی والدہ اوربھائی سے ملاقات کی اور امجد صابری کی شہادت پراہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے امجد صابری کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں