اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں شہادتیں 21 ہوگئیں، وزیراعظم کا اظہار مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر+لاہور:مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاج میں بھارتی فوج کی فائرنگ اور تشدد سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی جب کہ دو سو کے قریب افراد زخمی ہیں،وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فوجیوں کی جارحیت پر تشویش کااظہار کیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں ابتدائی طور پر 8افراد ہلاک ہوئے بعدازاں یہ تعداد بڑھتے بڑھتے ہوئے 21 ہوگئی، مقبوضہ کشمیر میں تاحال صورتحال انتہائی کشیدہ ہےاور سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پرتشدد واقعات میں ڈھائی سو افراد زخمی ہوئے جن میں 90 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکار شامل ہیں۔ بھارتی حکومت نے تازہ کشیدگی پر قابو پانے کے لیے نیم فوجی اہلکاروں کی تازہ کُمک کو سری نگر بھیج دیا ہے۔

- Advertisement -

یہ مظاہرے جمعے کو انڈین سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں جنوبی کشمیر کے علاقے کوکر ناگ میں عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے 25 سالہ رہنما برہان وانی کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئے۔

اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا استعمال کشمیری عوام کا حق ہے، بھارتی حکومت انسانی حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

کشمیری رہنما برہانی وانی کی شہادت پر ہونے والے احتجاج پر فائرنگ اور 21افراد کی شہادت پر وزیراعظم نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انہیں حق خود ارادیت سےنہیں ہٹا سکتا بھارتی فوجیوں کی جانب سے کشمیری عوام کا قتل قابل تشویش ہے۔انہوں نے برہانی وانی کے قتل پر ہونےوالے احتجاج پر فائرنگ، تشدد اور شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 18 کشمیری شہید ہوئے،میر واعظ عمرفاروق

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں