کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جولائی سے کراچی سمیت سندھ میں تیز بارشوں کا امکان ہے لیکن ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشیں کم ہوں گی۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب ،کشمیر سمیت ملک کے کئی شہروں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے موسم کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل میٹ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ بارہ اور تیرہ جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سلمان شاہ کے مطابق بارشوں سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم آئندہ دو سے تین روز میں زیادہ بارشوں کا امکان نہیں۔
کراچی میں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں بارشیں تیز ہوں گی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم انتظامیہ کی جانب سے مون سون کے سلسلے میں ابھی تک برساتی نالوں کی صفائی نہیں ہوسکی ہے۔