منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سیلفی لینے کے شوق میں سیاح گہرے آبشار میں جا گرا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرولیما : سیلفی لینے کے دوران سیاح امیزون جنگل کی گہرے آبشار میں گر کر ہلاک ہو گیا،سیاح کی لاش ریسکیو اداروں نے آج نکال لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق 28 سالہ کورین نوجوان سیاح سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پھسل کر 1640 فٹ گہرے آبشار میں جا گِرا ،سیاح کی لاش آبشار کے ساتھ بہتے ہوئے 7 میٹر گہری جھیل میں جا پہنچی جہاں سے ریسکیو ادارے کے تیراکوں نے لاش کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

اسی سے متعلق : مٹیاری: دریا کنارے سیلفی لینے والے 3 دوست دریا میں جا گرے

عینی شاہدین نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے سیاح نے سیلفی لینے کے خوبصورت مگر خطرناک مقام کا انتخاب کیا تھا ابھی وہ سیلفی بنا ہی رہا تھا کہ 500 میٹر گہری آبشار میں جا گرا،جس کے بعد غوطہ خوروں اور پہاڑی علاقوں میں امدادی کام کرنے والے ماہر کارکنوں نے سیاح کی تلاش شروع کردی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق کورین سیاح کی لاش آبشار کے خاتمے پر بننے والی 7 میٹر گہری جھیل سے بر آمد کر لی گئی ہیں اور سیاح کے رشتہ دار کی مدد سے سیاح کی لاش کو آبائی وطن جنوبی کوریابھیجوایا جائے گا۔

سیلفی لینے کی کوشش میں جان سے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل 51 سالہ جرمن سیاح بھی 200میٹر کی بلندی سے نیچے آگرا تھا وہ پیرو کے آثار قدیمہ کے اعلیٰ ترین سائیٹ پر موجود تھا اور تاریخی ورثے سے لطف و اندوز ہو رہا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں