اشتہار

عامر خان کو عہدے سے نہیں ہٹایا، ایم کیو ایم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈپٹی کنوینئر عامر خان کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کرتے ہوئے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ بدستور اپنے عہدے پر موجود ہیں۔

اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عامر خان کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی اطلاعات درست نہیں وہ بدستور متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اطلاعات آئی  تھیں کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور ڈپٹی کنوینیئر عامر خان کو رابطہ کمیٹی کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں اُن کے عہدے سے سبک دوش کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عامر خان کی عہدے سے سبک دوشی کا فیصلہ قائد ایم کیو ایم کی سربراہی میں جاری اجلاس میں کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی نے عامر خان کے حوالے سے موصول شکایات سے ایم کیو ایم کے سربراہ کو آگاہ کیا، جس پرانہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پرعامر خان ڈپٹی کنوینیئرکے عہدے سے سبکدوش کردیا۔

یاد رہے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان عمرے کی ادائیگی کے بعد ابھی سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔

یہ پڑھیں:ایم کیوایم کے سینئررہنماعامرخان‘ ڈپٹی کنوینیئرکےعہدے سے سبکدوش

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں