اشتہار

واشنگٹن : امریکا کا مقبوضہ کشمیر میں جھڑپوں پر تشویش کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ نے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مظاہرین اور بھارتی افواج کے درمیان جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا ہے.

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئی کہاکہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مظاہرین اور انڈیا کی فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ہے.

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس معاملے کے پر امن حل کے لیے تمام فریقین سے مدد کی درخواست ہے.

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ انڈیا کا ہے اور اس معاملے پر انڈیا بہتر انداز میں بات کر سکتا ہے.

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقے اب بھی دہشت گرد وں کےلیے محفوظ پناہ گاہ بنے ہوئے ہیں اور اس حقیقت سے پاک افغان حکومتیں بھی اچھی طرح آگاہ ہیں.

سرحدی علاقوں سے شدت پسندوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کےلیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہوگا،یہ دہشت گردگروہ معصوم افغان اور پاکستان کی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں