اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لیجنڈ باکسر محمد علی کے فائٹ آف دی سنچری میں پہنے والے دستانے نیلامی کیلئے پیش

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : لیجنڈ باکسر محمد علی کے فائٹ آف دی سنچری میں پہنے والے دستانے نیلامی کے لئے پیش کردیئے گئے۔

ali-1
لیجنڈ باکسر محمد علی اور جو فریزر کے درمیان آٹھ مارچ انیس سو اکہتر کو میڈیسن اسکوائر ہونے والی باؤٹ کو فائٹ آف دی سنچری قرار دیا جاتا ہے، جس میں محمد علی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دو عالمی شہرت یافتہ باکسر کے درمیان ہونے والی تاریخی فائٹ کے دستانے اب نیلامی کے لئے پیش کردیئے گئے ہیں۔

ali-2

منتظمین کو دستانوں کے لئے پانچ ہزار ڈالرز کی پیشکش ہوئی ہے لیکن اس میں اضافے کا امکان ہے، نیلامی کیلئے پیشکش چار اگست تک جاری رہے گی۔

اس سے قبل امریکی ریاست اوہیو لیجنڈری محمد علی کے باسکنگ گلووز نیلامی کے لیے پیش کیے گئے تھے،باکسر محمد علی اور جو فریزر کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پہنے ہوئے گلوز کی قیمت چار لاکھ ڈالرز لگی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں