اشتہار

سنگاپور: دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی پر 4 بنگلہ دیشی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور: سنگاپور میں 4 بنگلہ دیشی شہریوں کو دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کے جرم میں 2 سے 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

حکام کے مطابق یہ لوگ بنگلہ دیش میں دہشت گردانہ کارروائی کے لیے رقم جمع کر رہے تھے۔ گروہ کے سربراہ 31 سالہ رحمٰن میزانور کو پانچ سال، 2 ارکان کو ڈھائی جبکہ چوتھے کارکن کو 2 سال کی سزا سنائی گئی۔

عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق اس گروہ نے دہشت گردی کی کارروائی کے لیے ڈیڑھ لاکھ کے قریب سنگاپورین ڈالر جمع کیے۔

- Advertisement -

جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنا اور دہشت گردی کی حمایت کرنا بھی قابل سزا جرم ہے۔ اس جرم میں سزا اس لیے ضروری ہے تاکہ دوسروں کو سبق حاصل ہو۔

ڈھاکہ میں ریستوران پر حملہ، 20 غیر ملکی ہلاک *

سنگاپور میں کچھ عرصہ قبل ہی نئے انسداد دہشت گردی قوانین کا اطلاق ہوچکا ہے جس کے بعد یہ دہشت گردی کے خلاف پہلی کارروائی ہے۔

سنگاپور کی وزارت داخلہ کے مطابق ملزمان کے پاس سے برآمد ہونے والے سامان میں بم بنانے اور مختلف ہتھیار چلانے کے طریقوں پر مشتمل کتابچے اور بنگلہ دیشی سرکاری و عسکری حکام کی فہرست شامل تھی جنہیں نشانہ بنایا جانا تھا۔

اس سے قبل 2015 کے آخر میں سنگاپور میں ایک ایسے ہی بنگلہ دیشی گروہ کو گرفتار کیا گیا تھا جو بنگلہ دیش میں مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان تمام لوگوں کو سنگاپور سے بے دخل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سنگاپور میں تعمیراتی شعبہ میں بے شمار غیر ملکی افراد کام کر رہے ہیں جن میں بنگلہ دیشیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں