اسلام آباد : ترجمان تحریک انصاف نے عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کی تردید کردی، انکا کہنا ہے کہ عمران خان آج کل چھٹیاں منانے اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں ہے، عمران خان جب بھی شادی کریں گے آگاہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔ تردید۔۔۔۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں- مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق @naeemul_haque #PTI
— PTI (@PTIofficial) July 12, 2016
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان پاک پتن کے مانیکا خاندان کی کسی لڑکی سے تیسری شادی کرنے جار رہے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی بہنوں سے شادی کا اظہار کر رکھا ہے،اور وہ آج کل چھٹیاں منانے اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں ہے، عمران خان کے مانیکا خاندان سے روحانی تعلق ہے۔
عمران خان نجی دورہ پر لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں- مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق @naeemul_haque #PTI
— PTI (@PTIofficial) July 12, 2016
پاکپتن کی مانیکا فیملی کے ساتھ عمران خان کی روحانی وابستگی ہے- مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق @naeemul_haque #PTI
— PTI (@PTIofficial) July 12, 2016
عمران خان نے شادی سے متعلق تمام ذمہ داری اپنی بہنوں کو سونپ رکھی ہے- مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق @naeemul_haque #PTI
— PTI (@PTIofficial) July 12, 2016
عمران خان کی شادی کی خبروں کی مکمل تردید کرتے ہیں- مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق @naeemul_haque #PTI
— PTI (@PTIofficial) July 12, 2016
صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی کا ٹاسک بہنوں کے پاس ہے، عمران خان کی شادی کس سے ہوگی، فیصلہ بہنیں کریں گی، عمران خان بچوں سے ملنے کے لئے لندن آئے ہوئے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ شادی ضرور ہوگی مگرفی الحال ایساکوئی پروگرام نہیں، ان خبروں میں صداقت نہیں کہ عمران خان نے شادی کرلی ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شادی پر یقین پہلے زیادہ پختہ ہوگیا، ہمت ہارنا میرے خون میں نہیں، تیسری شادی کرتے وقت محتاط رہوں گا۔
مزید پڑھیئے : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا اشارہ دے دیا
عمران خان نے کہا ساٹھ سال کی عمر میں شادی کرنا تیس سال کی عمر میں شادی کرنے جیسا نہیں، کپتان نے کہا زندگی غیر متوقع ہے، کل کیا ہو کسی کو کچھ نہیں معلوم ہے، دوسری شادی سے قبل بچوں سے مشورہ لیاتھا انھیں کچھ مسائل تھے،اب اگر تیسری شادی کی تو بچے اس فیصلے کو قبول کرلیں گے کیوں کہ وہ جانتے ہیں میں تنہا رہتا ہوں جو آسان نہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان ریحام خان سے 2014 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن شادی کے 10 ماہ بعد ہی دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔
عمران خان نے پہلی شادی جیمز گولڈسمتھ کی بیٹی جمائما گولڈسمتھ سے کی تھی تاہم انکی پہلی شادی نو سال برقرار رہنے کے بعد سال 2004 میں ٹوٹ گئی تھی۔