تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

تھریسامے آج برطانوی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی

لندن : برطانوی وزیرداخلہ اور کنزرویٹوپارٹی کی رہنما تھریسامے آج وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا آج آخری دن ہے، وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے یورپی یونین سے متعلق ریفرینڈم کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تھریسا مے آج برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن جائیں گی، طویل عرصے سے برطانیہ کی وزیرداخلہ کے طور پر فرائض انجام دینے والی تھریسامے کو ڈیوڈکیمرون نے اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔

کنزرویٹو پارٹی میں وزارت عظمی کے دیگرامیدواروں کے مقابلے میں تھریسامے کواکثریت کی حمایت بھی مل گئی۔


 

مزید پڑھیئے : وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا مستعفی ہونے کا اعلان


یاد رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی عوام نے ریفرنڈم میں یورپی یونین سے علیحدگی کا فیصلہ دیا تو علیحدگی کے مخالف وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے استعفے کا اعلان کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ تھریسا مے نے بھی کیمرون کی طرح برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کی حمایت کی تھی.

یکم اکتوبر انیس سو چھپن کو پیدا ہونے والی تھریسامے انیس سوستانوے میں پہلی بار میڈن ہیڈ کے حلقے سے رکنِ پارلیمنٹ بنیں، دو ہزار دو میں کنزرویٹِو پارٹی کی پہلی خاتون چیئر پرسن منتخب ہوئیں۔ دوہزار دس میں تھریسا مے نے وزیرداخلہ کا منصب سنبھالا۔

تھریسامے اکتوبر دو ہزار دس، نومبردو ہزار گیارہ اور پھر موجودہ دور حکومت میں بھی پاکستان کے سرکاری دورے کر چکی ہیں، تھریسامے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کرتی رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -