اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نیب کی کارروائی او جی ڈی سی ایل کرپشن کیس کا مطلوب ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : قومی احتساب بیورو کی کارروائی او جی ڈی سی ایل کرپشن کیس میں مطلوب اہم ملزم حسین بخش ناریجو گرفتار، تفتیش کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق خفیہ معلومات موصول ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو کراچی کے اہلکاروں نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کریشن کیس میں ملوث ملزم حسین بخش تاریجو کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے ملزم  پر  دورانِ ملازمت  ایک سو نوے ملین روپے کے ڈیزل کی چوری کا الزام عائد کیا گیا ہے، نیب حکام نے مزید کہا کہ ’’ ملزم او جی ڈی سی ایل میں اسٹور انچار کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا‘‘۔

نیب حکام نے کہا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے سے کیس درج تھا، جس کی تفتیش کے لیے ماضی میں کئی چھاپے مارے گیے تاہم اب خفیہ اطلاع ملنے پر نیب کو بڑی کامیابی ملی ہے۔

نیب حکام نے کہا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے کراچی منتقل کیا جارہا ہے، جہاں ملزم سے مزید تحقیقات کی جائے گی، ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہر صورت کارروائی کی ہوگی اور کرپشن کیس میں ملوث ہر شخص کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں