ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جامعہ کراچی کے غیر حاضر ملازمین کا ریکارڈ طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جامعہ کراچی کی انتطامیہ نے غیر حاضر ملازمین کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، گھروں میں رہ کر تنخواہیں بٹورنے والوں کی سخت پکڑ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گھوسٹ اساتذہ کے بعد جامعات میں موجود گھوسٹ ملازمین کی تلاش شروع کردی گئی ہے، رجسٹرار جامعہ کراچی نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ تمام شعبے غیرحاضر ملازمین کی فہرست اور چھٹیوں کا ریکارڈ فراہم کریں۔

جامعہ کے رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے کہ جو بھی ملازمین کافی عرصے سے چھٹیوں پر ہیں یا پھر بغیر اطلاع یا پیشگی منظوری کے غائب ہیں، ان تمام ملازمین کی تفصیلات 18جولائی تک رجسٹرار آفس میں جمع کروادیں تاکہ یہ تفصیلات وائس چانسلر کو ارسال کی جاسکیں۔

ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان گھوسٹ ملازمین کی پشت پناہی کرتے تھے جس کا گھوسٹ ملازمین بھر پور فائد اٹھا رہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں