کراچی: پی آئی اے نے حج آپریشن دوہزار سولہ کا شیڈول جاری کردیا ہے، حج آپریشن چار اگست سے پانچ ستمبر تک جاری رہے گا، ھج اآپریشن کے دوران پچاس ہزار سے زائد عازمین کو ایک سو بیس پروازوں سے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن دوہزار سولہ کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق حج آپریشن چار اگست سے شروع ہوگا، پچاس ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
پی آئی اے کی پہلی حج پرواز چار اگست کو اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگی، پہلی پرواز چار سو سے زائد عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی، دوسری حج پرواز پانچ اگست کو کراچی سے شام ساڑھے سات بجے روانہ ہوگی،جس میں تین سو سے زائد عازمین کو جدہ پہنچایا جائے گا۔
پی آئی اے کی تیسری حج پرواز پانچ اگست کو کوئٹہ سے جدہ روانہ ہوگی، جس میں تین سے زائد عازمین جدہ جائیں گے، حجاج کی وطن واپسی کا آپریشن سترہ ستمبر سے سولہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔