لندن: لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے میزبان انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر بیس برس بعد تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے گرائونڈ لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بالرز انگلینڈ کے بلے بازوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاریخی فتح کو اپنے نام کرلیا۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 283 رن کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگ شروع کی تو ابتدا میں ہی اس کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کے کپتان کُک سمیت منجھے ہوئے بلے باز روٹ سمیت تین کھلاڑیوں کو پاکستانی فاسٹ بولر نے اپنا نشانہ بناکر پویلین بھیجا، بعد ازاں لیگ اسپینر یاسر شاہ نے دوسری اننگ میں 4کھلاڑیوں جبکہ محمد عامر نے بھی انگلینڈ کے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس موقع پر پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ لیگ اسپینر یاسر شاہ پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، پاکستانی فاسٹ بالر راحت علی نے بھی تباہ کن بالنگ سے پاکستانی ٹیم کو فتح دلائی۔
اس موقع پر پوری پاکستانی ٹیم نے مصباح الحق کے اسٹائل میں ملٹری ٹرینرز کو پش اپس لگا کر سلیوٹ پیش کیا، چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
Fair play to @TheRealPCB who played some excellent cricket and good celebrations too. #EngvPak https://t.co/czkHg2bFsu
— England Cricket (@englandcricket) July 17, 2016