اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سینیٹ میں قومی احتساب ترمیمی بل 2015 مسترد کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ میں قومی احتساب ترمیمی بل 2015 مسترد کردیا گیا بل کے حق اور مخالفت میں تئیس۔ تئیس ووٹ آئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قومی احتساب ترمیمی بل پیش کردیا گیا، قومی احتساب ترمیمی بل پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے پیش کیا، بل کے حق اور مخالفت میں تئیس۔ تئیس ووٹ آئے۔

برابر ووٹ آنے پر چیئرمین سینیٹ نے ترمیمی بل پرووٹوں کی دوبار گنتی کرائی،حکومت کی طرف سےقومی احتساب بل کی مخالفت کی گئی تھی۔

بل پیش کرنے والے سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ بل کو پاس کیا جائے یہ صوبوں کی ضرورت ہے ،اٹھارہویں ترمیم کے بعد اختیارات کو تقسیم ہونا چاہئیے۔

تاج حیدر نے کہا کہ کے پی کے حکومت نے قانون پاس کیا ہے، میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں ،اس موقع پر سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ ہر ادارے میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہونا چاہئیے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب کی صوبوں میں مداخلت بند ہونی چاہئیے،سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہر دور میں نیب کو سیاسی جماعتوں کے خلاف استعمال کیا گیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی احتساب بیورو کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں