جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر کوایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے تحویل میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤانوار نے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کو ملیر تھانے میں درج دو مقدمات میں تحویل میں لے کر جیل سے ملیر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں اُن سے تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیس میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جیل منتقل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور نامزد میئر کراچی وسیم اختر کو آج سندھ ہائیکورٹ لایا گیا تھا پولیس سچل تھانے میں درج مقدمے میں ریمانڈ حاصل کر لینے کے لیے وسیم اختر کو عدالت لائی تھی تا ہم عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث پولیس وسیم اختر کو واپس لے گئی۔

مزید جانیے : وسیم اختر،انیس قائم خانی، اورروف صدیقی کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا

بعد ازاں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے وسیم اختر کو ملیر میں درج دو مقدمات میں وسیم اختر کو اپنی تحویل میں لے کر ملیر تھانے میں منتقل کردیا جہاں انویسٹی گیشن آفیسر تفتیش کررہے ہیں۔

یاد رہے نامزد میئر کراچی اور رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلانے ، دہشت گردی کے لیے اکسانے اور قائد ایم کیو ایم کے خطاب سنانے میں سہولت کار بننے پر لاؤد اسپیکر ایکٹ کے تحت شہر کے کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں دو مقدمات ملیر تھانے کی حدود میں درج ہیں جس پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے وسیم اختر کو اپنی تحویل میں لے کر ملیر تھانے منتقل کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں