جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

چوہدری نثار کی ڈی جی رینجرز کو وی آئی پی سیکورٹی سے نفری واپس بلانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز کو وی آئی پی سیکیورٹی پرتعینات نفری واپس بلانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے فون پر گفتگو ہوئی ہے، دوران گفتگو وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز سندھ سے مشاورت بھی کی جبکہ وزیر داخلہ نے رینجرز کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرز کو وی وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور رینجرز بتدریج واپس بلانےکی ہدایت کردی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے تحت رینجرز کی ذمہ داریوں میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کیسے توقع کی جاسکتی ہے کہ اختیار بھی نہ دیاجائے اورامن بھی قائم ہو ، انہوں کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی ساتھ ہی رینجرز کو قانونی تحفظ بھی فراہم کیاجائیگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے جلد رابطہ کریں گے، یاد رہے کہ انیس جولائی کو اختیارات کی مدت ختم ہونے اور ابھی تک توسیع نہ ہونے پررینجرز نے کراچی میں اسنیپ چیکنگ بھی روک رکھی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں