اشتہار

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے کو سات سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی عدالت نے آج منی لانڈرنگ کے جرم میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے بیٹے کو سات سال قید کی سزا سنائی۔

ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کے بیٹے کو اس الزام سے بری کرنے کے ذیلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان کو سابق وزیر اعظم کا سیاسی جانشیں تصور کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

طارق رحمان کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے اپنے دوست غیاث الدین المامون کے ساتھ مل کر 26 لاکھ ڈالر کی رقم سنگاپور بھیجی تھی۔ ہائی کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں ان کے خلاف الزام کو درست پایا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے کہا کہ طارق رحمان نے اپنا سیاسی اثرورسوخ استعمال کر کے اپنے قریبی دوست غیاث الدین مامون کو 20 کروڑ ٹکا کی منی لانڈرنگ کرنے میں معاونت کی۔

انسداد بدعنوانی بیورو کے وکیل خورشید عالم خان نے کہا کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، سال 2013 میں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے خالدہ ضیاء کے بیٹے کو بری کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں