جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سکھر میں پانچ فٹ لمبی چمگاڈروں کی یلغار

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: سکھر کے قریبی علاقے میں واقع باغات میں کئی فٹ لمبی و چوڑی چمگادڑ روں نے ڈیرہ جمالیا ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے قریبی علاقے پریالواور گاڑھی موری میں واقع آم کے باغات میں کئی کئی فٹ لمبی اور چوڑی چمگادڑیں نکل آئی ہیں جنہوں نے علاقے میں آم سمیت دیگر تمام باغات پر قبضہ کر لیا اور درختوں پر ڈیرہ جما لیا ہے جو نہ صرف یہ کہ باغات کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ علاقہ مکینوں میں بھی خوف و ہراس پھیلنے کا باعث بن رہی ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق چمگادڑیں نا معلوم مقام سے اڑتی ہوئی گاڑھی موری اور پریالو کے باغات پہنچی ہیں آئی ہیں اور یہاں درختوں کو اپنا مسکن بنا کر فصلوں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے ان چمگادڑوں کی لمبائی چار سے پانچ فٹ ہے جن کے خوف علاقہ مکینوں سرِشام ہی اپنے گھروں سے باہر نکلنا چھوڑ دیا ہے۔

- Advertisement -

علاقہ مکینوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوفناک اور عظیم الحبثہ چمگاڈروں کی اطلاع مکینوں نے وائیلڈ لائیف اور خیر پور کی ضلعی انتظامیہ کو اطلاع بھی دی مگر کسی نے اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں