جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

قندیل بلوچ کیس : پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد ملزم وسیم کے بیان میں تضاد

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم وسیم کے پولی گرافک ٹیسٹ کے بعد بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ ہفتے پولیس کودی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس نے تفتیش کا جدید طریقہ اپنایا جس میں ملزم کے بیان میں تضاد کا انکشاف ہوگیا۔

ملزم وسیم کے بیان کی حقیقت جاننے کیلیے لاہور میں پولی گرافک ٹیسٹ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ وسیم متضاد بیان دے رہا ہے ٹیسٹ کی رپورٹ  پولیس کو اگلے ہفتے دی جائے گی۔

- Advertisement -

ملزم وسیم نے پہلے قتل کا اعتراف کیا تھا اور پھر یہ بیان بھی دیا کہ قتل میں وہ اکیلا نہیں رشتہ دار بھی شامل تھا ۔شریک ملزم حق نواز نے ڈیرہ غازی خان سے کار کرائے پر حاصل کی تھی۔

کارروائی کے دوران ڈرائیورباہر پہرہ دیتا رہا ۔ کیس میں پولیس قندیل بلوچ کی دو بھابھیوں کو بھی شامل تفتیش کرچکی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں ماڈل گرل قندیل بلوچ کو اُن کے گھر واقع ملتان میں قتل کردیا گیا تھا، قندیل بلوچ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی ہوئیں تھیں کہ رات کو سوتے ہوئے اُن کے بھائی وسیم نے گلا دبا کر قندیل بلوچ کو قتل کردیا تھا، بعد ازاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں