اشتہار

لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی ٹکر سے چارافراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی رکشے اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے.

تفصیلات کے مطابق لاہور کے داروغہ والا علاقے میں اورنج لائن منصوبے پر کام کے دوران ایک ٹرک نے رکشے اور دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے.

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،جاں بحق ہونے والوں میں چالیس سالہ امجد، دس سالہ نعمان اور 34 سالہ ملازم علی خان شامل ہیں،اور ایک بچے کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی.

- Advertisement -

حادثے میں زخمی عامر کو سروسز اسپتال جبکہ تین زخمیوں وسیم،شمیم اور رزاق کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے،جبکہ اہل علاقہ نے واقعہ کےخلاف شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بند کر دی،مظاہرین نے پولیس کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ٹرک کو بھی روک لیا.

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں.

شہباز شریف نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں