جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ ، بی جے پی نے اسمبلی رکن کی رکنیت معطل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پٹنہ : بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے کونسل ممبر تُناجی پانڈے کو ریل گاڑی میں خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ پر اسمبلی رکنیت سے ہٹا کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانڈے نے پروروانچل ایکسپریس میں سفر کرنے سرائے ریلوے اسٹیشن کے قریب خاتون کے ساتھ غلط برتاؤ کرتے ہوئے ان کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے خواتین کے شکایتی مرکز سے رابطہ کیا اور رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج کروائی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر بہار قانون ساز کونسل کے ممبر تناجی پانڈے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جلد اُن کو کورٹ میں پیش کیا جائے گا، پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ممبر اسمبلی کونسل کے رکن درگاہ پور سے حاجی پور کے لیے سفر کررہے تھے جبکہ متاثرہ خاتون بھی اُسی ریل گاڑی میں گورک پور جارہی تھیں۔

- Advertisement -

ممبر اسمبلی  نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں صرف اپنے موبائل کا چارجر باہر لے جارہا تھا کہ اسٹیشن پر سونے والے شخص سے ٹکراؤ ہوگیا تاہم مجھے علم نہیں تھا کہ سونے والا مرد ہے یا خاتون ہے۔

رکن اسمبلی کی شکایت موصول ہونے پر بھارتی جنتا پارٹی کی قیادت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پانڈے کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں