ممبئی : بالی ووڈ حسینہ اور معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیرئیر میں کامیابی حاصل کرنے کے اپنے والد کا سہار انہیں لیا،بلکہ ان کے والد نے ان کو اٹھارہ سال کی عمر میں علیحدہ کردیا تھا.
بالی ووڈ پرکشش اداکارہ سونم کپور کے مطابق ان کے والد نامور اداکار انیل کپور نے انہیں پروفیشنل زندگی میں خود سے فیصلے کرنے کے لیے اٹھارہ سال کی عمر میں علیحدہ کردیا تھا.
پڑھیں : فواد کو اپنے گھر کا حصہ سمجھتی ہوں، سونم کپور
سونم کپو ر کے مطابق ان کے والد نے ان سے کہا کہ میں تمہارے لیے کبھی کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہوں گا،میں یہ بتا سکتا ہوں کہ کیا غلط اور کیا صحیح ہے لیکن آخر میں اپنا فیصلہ تمہیں خود کرنا ہوگا‘.
پڑھیں : سونم کپور بالی ووڈ پر راج کرنے کی خواہاں
یاد رہے کہ سونم کپور نے بالی ووڈ اندسٹری میں اپنے کیرئیر کا آغاز 22 سال کی عمر میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ کے ساتھ کیا تھا،اس فلم میں سونم کپور کے ہمراہ رنبیر کپور مرکزی کاسٹ میں شامل تھے،فلم ’سانوریا‘ باکس آفس پر توبری طرح فلاپ ہوئی لیکن اس ناکامی سےاداکارہ کے کیرئیر پر کوئی فرق نہیں پڑا، سونم کپور کی آخری ریلیز فلم ’نیرجا‘ نے ہندوستانی باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی،اس فلم میں سونم کی اداکاری کو بھی کافی سراہا گیا تھا.
واضح رہے سونم کپور 9 جون 1985 کو بھارت کے شہر مہاراشٹر میں پیدا ہوئی، انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز فلم ساوریا سے کیا، سونم کپور اب تک کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں وہ پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ خوبصورت فلم میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔