جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اولڈٹریفورڈ ٹیسٹ : بارش کے بعد میچ کا دوبارہ آغاز،اسد شفیق آؤٹ

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورٖڈ کے میدان میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے سبب آدھے گھنٹے رکنے کے بعد دوبارہ شروع ہو تے ہی پاکستان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا،اسد شفیق 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کو اننگ برابرکرنے کے لیے 518 رنز بنانے ہیں، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکورچھ وکٹوں کے نقصان پر75رنزہے۔

مہمان ٹیم پاکستان نے تیسرے دن کا کھیل چار وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز سے شروع کیا تھا ، شان مسعود اور مصباح الحق میدان میں موجود تھے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ، 20 برس بعد پاکستان کی تاریخی فتح

شان مسعود جیمز اینڈرسن کی بال پر جوروٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں 84 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 39رنز اسکور کیے۔

دوسری جانب کپتان مصباح الحق اب تک پانچ رنز بنا پائے ہیں جبکہ شان مسعود کی جگہ میدان میں اترنے والے اسد شفیق نے ابھی ایک بھی رن نہیں بنایا۔

یاد رہے کہ لارڈز کے میدان میں ہونے والے گزشتہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75 رنز سے تاریخی شکست دی تھی، 1996 کے بعد انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں پاکستان کی یہ پہلی فتح تھی۔

پاکستانی ٹیم نے فتح کے بعد میدان میں پش اپ لگا کر کرکٹ کی دنیا میں ایک نیا ٹرینڈ بھی بنایا جس کی تقلید مستقبل میں کئی ٹیمیں کرتی نظرآئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں