جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کالے ہرن اور چنکارا شکار کیس میں سلمان خان بری

اشتہار

حیرت انگیز

راجستھان: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو کالے ہرن اور چنكارا شکار کیس میں بری کردیا، سلمان خان پر یہ مقدمات 1998 میں قائم کئے گئے تھے۔

راجستھان ہائی کورٹ نے سلمان خان کو باعزت بری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس بات کے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے کہ کالے ہرن کو سلمان خان نے ہی مارا تھا، فیصلے کے وقت سلمان خان عدالت میں موجود نہیں تھے۔

SALMAN KHAN POST 1

- Advertisement -

سلمان خان پر یہ مقدمات 1998 میں قائم کئے گئے تھے، سلمان خان پر پہلا ہرن جودھ پورچ کے علاقہ میں 26ستمبر 1998جبکہ دوسرا ہرن28ستمبر کو گھودا فارمز میں ہلاک کرنے کا الزام تھا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکار اور ان کے ساتھی اداکار سورج بھاٹیا کی ایک فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کررہے تھے۔

SALMAN KHAN POST 2

سلمان خان اور دیگر 7 ملزمان پر کالا اور چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام تھا۔

مزید پڑھیئے : ہرن کا شکار: سلمان خان کی سزا دوبارہ بحا ل کردی گئی

یاد رہے کہ سلمان خان کو پہلی بار 17 فروری 2006 کو جودھپور کی نچلی عدالت سے ایک سال کی سزا ہوئی تھی، جودھپور کے پاس بھواد گاؤں میں 26-27 ستمبر کی رات 1998 میں شکار کیا تھا، کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمے میں 2006 میں لوئر کورٹ نے سلمان خان کو 5 برس قید کی سزا سنائی تھی تاہم سلمان خان نے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا تھا اور وہ ضمانت پر تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں