جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعظم کے اہل خانہ کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کا نیب ہیڈ کوارٹر تک مارچ،شرکاء نےنیب ہیڈ کوارٹر پہنچ کر وزیر اعظم اور اُن کے اہل خانہ خلاف ریفرنس دائر کر دیا،احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان صحافیون سے الجھ پڑے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کی جانب سے نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب مارچ کیا گیا، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سیف اللہ نیازک کی قیادت کر رہے ہیں مارچ میں شریک رہنماؤں نے پانامہ لیکس پر وزیر اعظم کے اہل خانہ کے خلاف ریفرینس دائر کر دیا،احتجاج کے دوران تحریک انصاف کی روایتی بد نظمی دیکھنے میں آئی، احتجاج کی کوریج کے آئے ایک صحافی کیمرہ مین کو تحریک انصاف کے کارکن کی جانب سے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ بیچ بچاؤ کے لیے آنے والے صحافیوں کے ساتھ بھی بد تمیزی کی گئی۔

اسی سے متعلق : تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور شریف خاندان کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا

اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان نے لاتوں اور گھونسون کا آزادانہ استعمال کیا جس کے باعث کئی میڈیا نمائندے زخمی ہو گئے، صحافیوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ تشدد میں ملوث کارکن کی جانب سے معافی مانگی جائے،تا ہم تحریک انصاف کے کارکنان نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا جس کے بعد صحافیوں نے مارچ کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پرتحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے نیب ہیڈ کوارٹر سے باہر آنے کے بعد کشیدہ صورت حال کو سنبھالا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ کس نے میڈیا نمائندوں پر تشدد کیا ہے ہم تمام میڈیا سے معذرت خواہ ہیں تا ہم ایک شخص کی نشاندہی ہو گئی ہے جس سے کہا ہے کہ میڈیا سے معافی مانگے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے کارکنان اپنے رہنماؤں کے ساتھ سیلفی بنانے کے باعث دھکم پیل اور بے نظمی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں ہی گتھم گتھا ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں