جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

افریقہ کے ساحلی علاقے مڈغاسکرمیں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

افریقہ کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں واقع جزیرے مڈغاسکر میں واقع گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے 6بچوں سمیت 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا شکار ہونے والے گھر میں دعوت جاری تھی جس کے لیے گھر کی چھت پر کھانا تیار کرنے کے دوران لگائی گئی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور قریبی موجود چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد دعوت کے شرکاء گھر کی نچلی منزل پہنچے تا کہ گھر سے نکلا جا سکے تا ہم دروازے بند ہونے کی وجہ سے کوئی باہر نکل نہ سکا،آگ لگنے سے 6 بچوں سمیت 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

آگ اتنی شدید تھی کہ جلد ہی پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،قربی کھیتوں میں کام کرنے والے دیہاتیوں نے آگ میں گھیرے لوگوں کی مدد کرنا چاہی تا ہم وہ دروازے کھولنے میں ناکام رہے اور گھر میں موجود 38 افراد آگ مین جھلس کر ہلاک ہو گئے،گھر میں موجود صرف ایک 14 سالہ نوجوان کھڑکی سے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا اور محفوظ رہا جب کہ 38 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق یہ ایک اتفاقی حادثہ تھا جس میں کسی قسم کی دہشت گردی کا شائبہ نہیں،جلنے والا گھر حال ہی میں تیار ہوا تھا اور اس خوشی میں گھر میں تقریب جاری تھی کہ گھر میں آگ بھڑک اُٹھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں