ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

مصر : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی، جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی، صدرالسیسی اور آرمی چیف راحیل شریف کے درمیان علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔

مصری صدر السیسی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیاں قابل قدرہیں، انہوں نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو قابل تعریف قراردیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسلم امہ اور اقوام عالم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ملکرکردارادا کرنا ہوگا۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر کے دارلحکومت قاہرہ پہنچے ، جہاں ان کا انتہاشاندار طریقے سے استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف دو روزہ سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے ہیں قاہرہ ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مصری فوج کے چیف آف سٹاف اور وزیر دفاع سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں مسلح افواج کے درمیان سیکیورٹی ،دفاعی تعاون بڑھانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں