جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارتی وزیرداخلہ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی : بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آئندہ ماہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آئندہ ماہ 2روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، راج ناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے، انکے ہمراہ مرکزی داخلہ سکریٹر ی راجیو مہرشی اور وزارت داخلہ کے کئی دیگر افسران بھی ہوں گے۔

سارک کے وزرا ئے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ مسائل ، چھوٹے ہتھیاروں اور اس طرح کے دیگر چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس کوششیں زیر بحث لائی جائیں گی۔

- Advertisement -

دورے میں بھارتی وزیر داخلہ سارک کانفرنس میں شرکت کے علاوہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت سارک ممالک کے دیگر وزرائے داخلہ کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پٹھان کوٹ پر دہشت حملہ کے بعد کسی بھی بھارتی وزیر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ایسے وقت میں پاکستان آرہے ہیں ، جب مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہد برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی برقرار ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان مقبوضہ وادی میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنا نقطہ نظر تبدیل کرنا ہوگا ، راج ناتھ سنگھ

اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ دو دن کا دورہ کیا، دورے کے دوران بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف کو تبدیل کرنا ہوگا۔

راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشمیرپر اپنی پالیسی اور سوچ کو بدلنا ہوگا ، پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے، اس کشمیر میں تشدد کو فروغ نہیں دینا چاہئے، وزیر اعظم نریندر مودی وادی کے حالات سے بہت پریشان ہیں، کشمیر کے حوالے سے پاکستانی حکومت کا کردار ٹھیک نہیں ،پڑوسی ملک خود دہشت گردی کا شکار ہے، اسے کشمیری نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکسانا نہیں چاہئے، پاکستان کشمیری نوجوانوں کو ہتھیاراٹھانے پر اکسا رہا ہے ،ہمیں اسے روکنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں